اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں شریف خاندان کے خلاف کرپشن کیسز کا جائزہ جبکہ آٹا اور چینی سکینڈلز کی تحقیقات میں پیشرفت پر بات چیت کی گئی۔
چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا کہ شریف خاندان، احد چیمہ، فواد حسن فواد، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل کے خلاف کرپشن کیس کا جائزہ لیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پنجاب کی 56 کمپنیوں میں کرپشن اور ملزمان سے رقوم کی واپسی کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ علیم خان سمیت دیگر کے خلاف آف شور کمپنیوں کے کرپشن کیسز کا بھی جائزہ لیا، امیر مقام، کیپٹن (ر) صفدر، اکرم خان درانی کے کرپشن کیسز کی پیشرفت رپورٹ پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا نیب نے منزل کا تعین کیا، مقصد ملک کو کرپشن فری بنانا ہے، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے۔