لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کی دوسری اہلیہ تہمینہ درانی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق 11 جون کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا۔
I am deeply touched by your messages and grateful to all those who conveyed their best wishes to me. After feeling a bit unwell couple of days ago, I decided to go for the Covid-19 test. Unfortunately, it turned out to be positive. (1/n)
— Shehbaz Sharif (Stay at home to stay safe) (@CMShehbaz) June 11, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا تھا کہ نیب میں پیش ہونے کے علاوہ میں نے گھر سے باہر جانے میں سخت احتیاط برتی اس کے باوجود بدقسمتی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ میں تہہ دل سے تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے پیغامات بھیجے ہیں۔
Ever since coming to Pakistan, I have been exteremely careful & completely followed the advice of health officials. Except for a couple of unavoidable outings recently like appearance before NAB, I have been home and conducted most of the meetings online. (2/n)
— Shehbaz Sharif (Stay at home to stay safe) (@CMShehbaz) June 11, 2020
ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ طبیعت کی ناسازی کے سبب میں نے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا جو بدقسمتی سے مثبت آیا ہے۔ پاکستان آنے کے بعد سے بہت زیادہ احتیاط کی اور طبی ماہرین کے مشوروں پر سختی سے عمل پیرا رہا۔ نیب میں نظرانداز نہ ہونے والی پیشی کے سوا میں نے گھر سے باہر جانے میں سخت احتیاط برتی۔ میں نے خود کو گھر تک ہی محدود رکھااور یہیں سے آن لائن اجلاس منعقد کئے۔
Takeaway: The threat levels posed by Covid-19 are alarmingly high. I appeal to people from the core of my heart to be extraoridinarily careful. The households should desginate one person for necessary outdoor chores. Others should strictly stay home. (n/n)
— Shehbaz Sharif (Stay at home to stay safe) (@CMShehbaz) June 11, 2020
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میری آپ سب سے گزار ش ہے کہ کورونا وائرس سے لاحق خطرات انتہائی سنگین ہیں۔ دل کی گہرائیوں سے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ بہت زیادہ زیادہ احتیاط کریں۔ باہر جانے کے لیے ہر گھر کسی ایک فرد کو مقرر کرے اور باقی لوگ سختی کے ساتھ گھروں پر رہیں۔ اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔
دوسری طرف شہباز شریف کی دوسری اہلیہ تہمینہ درانی میں بھی کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کو جان بوجھ کر نیب اور عدالت میں بڑے رش میں لے جا یا گیا۔ جس کی وجہ سے وہ کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہوئے۔
Punjab’s ‘life long’ Khadim e Aaala’s (intentional) exposure 2 huge crowds at NAB & court, obviously infected him with Covid 19. Yesterday I too tested positive. I wept, NOT 4 us, but 4 the majority of r people who can neither afford the test nor the protocol! I pray ONLY4 them!
— Tehmina Durrani (@TehminaDurrani) June 13, 2020
ٹویٹر میں تہمینہ درانی نے مزید لکھا کہ اپنے لیے نہیں مجھے رونا ہے کہ ملک کی اکثریت کے حامل لوگ کورونا ٹیسٹ کرانے کی سکت نہیں رکھتے۔ میں ان کے لیے بھی دعا گو ہوں۔
دریں اثناء سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ سابق وزیر اعظم نے اسلام آباد میں اپنے گھر میں خود کو قرنطینہ کرلیا۔
Thank you Imran Khan’s govt and National Accountibilty Burearu! You have successfully put my father’s life in danger. His COVID-19 result came postive. pic.twitter.com/VxiEXFOkZA
— Kasim Gilani (@KasimGillani) June 13, 2020
یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد کی لیبارٹری سے کورونا کا ٹیسٹ کرایا جس میں سابق وزیر اعظم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی نے کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا نیب میں پیشی اور انتقامی کارروائی کی وجہ سے یوسف رضا گیلانی کورونا وائرس کا شکار ہوئے، یوسف رضا گیلانی کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے ذمہ دار بھی وزیر اعظم عمران خان ہیں۔