لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزرا اور سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران انہیں مقامی حکومتوں کے نظام پر بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان کو وزیرِ اعلیٰ سیکرٹیریٹ میں لوکل باڈیز (مقامی حکومتوں کے نظام) پر بریفنگ ۔
— Prime Minister s Office, Pakistan (@PakPMO) June 13, 2020
اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزراء اور سینئر افسران شریک
1/5 pic.twitter.com/cOecFvUbkA
وزیراعظم نے لوکل باڈیز سے متعلق انتظامی وقانونی تقاضوں کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوکل باڈیز کے نظام کو جلد از جلد فعال کیا جائے اور مقامی حکومتوں کے الیکشن کے انتظامات مکمل کیے جائیں۔
وزیراعظم کو پنجاب میں ٹڈی دل کے تدارک سے متعلق اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
عمران خان کو بتایا گیا کہ ٹڈی دل کی روک تھام کے لیے استعدادکار میں خاطر خواہ اضافہ کیاگیا ہے۔
انہوں نے ٹڈی دل کے تدارک کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں ٹڈی دل کے تدارک کے حوالے سے اقدامات پر اعلیٰ سطحی بریفنگ
— Prime Minister s Office, Pakistan (@PakPMO) June 13, 2020
اجلاس میں وفاقی وزیر براے نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور دیگر سینئر حکام شریک
1/5 pic.twitter.com/2D8VPrFhC3
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کرونا صورت حال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ صورت حال میں غریب ممالک کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن ہی بہتر آپشن ہے۔