کراچی میں بجلی کی بدترین صورتحال، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا

Last Updated On 08 July,2020 06:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بجلی کی بدترین صورتحال ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک پہنچ چکا ہے۔ کے الیکٹرک کال سینٹر پر تکنیکی فالٹ بتایا جاتا ہے۔

ملیر کے علاقے رفیع گارڈن میں رات بھر بجلی غائب رہی جبکہ دیگر علاقوں کا بھی برا حال ہے۔ لائینز ایریا، شاہ فیصل کالونی، گلستان جوہر، بفر زون، کالا پل، ہزارہ کالونی، پٹیل پاڑہ، گوالیار سوسائٹی سکیم 33 اور اورنگی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بھی صورتحال اچھی نہیں ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ باقاعدگی سے مکمل بل بھرتے ہیں، پھر بھی کے الیکٹرک کی جانب سے شدید گرمی میں فالٹس اور لوڈ مینجمنٹ کے نام پر بجلی کی بندش کسی اذیت سے کم نہیں ہے۔
 

Advertisement