پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کا متفقہ طور پر صدر منتخب

پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کا متفقہ طور پر صدر منتخب

وہ اس سے پہلے 2005ء میں بھی اقتصادی اور سماجی کونسل کے صدر رہ چکے ہیں۔ منیر اکرم نے اپنے پہلے خطاب میں پاکستان کی بطور صدر ترجیحات پر روشنی ڈالی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس وقت کئی مسائل درپیش ہیں۔ کورونا وائرس کے عالمی معیشت اور صحت پر اثرات اور اس کا ممالک کی ترقی پر منفی اثر اہم مسئلہ ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ اس صورتحال میں بھی بیرونی تسلط اور مقبوضہ علاقوں میں محصور اقوام پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ کورونا کی ویکسین کی تمام ممالک تک رسائی ہماری ترجیحات میں شامل ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بطور صدر سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ اور ترقی پذیر ممالک تک اس کی رسائی پر بھی خصوصی توجہ اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے عالمی اقتصادی وژن کو مزید فروغ دے گا۔