اسلام آباد ہائی کورٹ کا ساڑھے پانچ ماہ بعد اسلام آباد کچہری کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ کا ساڑھے پانچ ماہ بعد اسلام آباد کچہری کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ کرائسسز مینجمنٹ کمیٹی نے کورونا ایس او پیز کے ساتھ کچہری کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے کچہری کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق یکم ستمبر کو کورونا ایس او پیز کے ساتھ کچہری کھلی ہوگی۔

عدالتی ملازمین یکم ستمبر سے اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ اسلام آباد کچہری کو 18 مارچ کو ہائی کورٹ کمیٹی نے کورونا کی وجہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔