کورونا دم توڑنے لگا، مزید 6 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 6 ہزار 379 ہو گئی

Published On 13 September,2020 10:12 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں کورونا دم توڑنے لگا، 24 گھنٹوں میں مزید چھ افراد جاں بحق ہو گئے، اموات کی تعداد 6 ہزار379 ہو گئی۔ اب تک مجموعی طور پر 3 لاکھ ایک ہزار 481 شہری متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا کا پھیلاؤ مزید کم، صورتحال مزید بہتر آگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے میں 526 مریض رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 5 ہزار673 رہ گئی۔ سندھ میں ایک لاکھ 31 ہزار 880، پنجاب میں 97 ہزار 679، خیبرپختونخوا میں 36 ہزار 942 اور بلوچستان میں 13 ہزار 483 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ اسلام آباد میں 15 ہزار 901، گلگت بلتستان میں 3196 اور آزاد کشمیر میں 2400 افراد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2لاکھ 89 ہزار 429 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، ایکٹو کیسز کی تعداد 5 ہزار 673 رہ گئی، 534 افراد کی حالت اب تک تشویشناک ہے۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 411 ٹیسٹ ہوئے جس کے بعد ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 29 لاکھ، 39 ہزار 790 ہو چکی ہے۔
 

Advertisement