بہتر حکمت عملی: کورونا سے اموات میں کمی، مزید 4 افراد جاں بحق

بہتر حکمت عملی: کورونا سے اموات میں کمی، مزید 4 افراد جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 946، سندھ میں ایک لاکھ 32 ہزار 591، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 140، بلوچستان میں 13 ہزار 690، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 297، اسلام آباد میں 15 ہزار 984 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 441 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 30 لاکھ 24 ہزار 987 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 97 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 90 ہزار 760 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 571 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 393 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 220، سندھ میں 2 ہزار 448، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 257، اسلام آباد میں 178، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 79 اور آزاد کشمیر میں 66 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔