اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا سے اموات میں کمی کا سلسلہ جاری، مزید 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اموات کی تعداد 6 ہزار 457 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید 694 مریض سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 275 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق سندھ تاحال کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں کیسز کی تعداد پنجاب اور کے پی سے بھی زیادہ ہے۔ سندھ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہزار 486، پنجاب میں 2 ہزار 230، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 259 اور بلوچستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 145 ہے۔ اسلام آباد میں 181، گلگت بلتستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے 71 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
تاحال ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 205 ہے جبکہ 548 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں اب تک 2 لاکھ 95 ہزار 613 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 548 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔