لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کل ایک روز ہ دورے پر لاہور آنے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی وزیراعظم سے ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعلی پنجاب وزیر اعظم کو صوبے کی سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی ریلیف کے اقدامات پر جبکہ گورنر پنجاب مختلف امور پر بریف کریں گے۔ وزیراعظم مختلف اجلاسوں کی بھی صدارت کریں گے۔