'نوجوانوں کیلئے خوشخبری، وزیراعظم نے نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنیکا فیصلہ کرلیا'

Published On 20 November,2020 03:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسد عمر نے کہا ہے کہ نوجوانوں کیلئے خوشخبری ہے، وزیراعظم نے نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ملک بھر سے 50 نوجوانوں کا انتخاب کیا جائیگا، نوجوان وزیراعظم کے ساتھ مل کر پالیسیاں تشکیل دیں گے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ملک بھر کے نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ساری جدوجہد نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے کی ہے، وزیراعظم نے نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یوتھ کونسل کی سربراہی وزیراعظم عمران خان خود کریں گے، ملک بھر سے 50 نوجوانوں کا انتخاب کیا جائیگا، نوجوان وزیراعظم کے ساتھ مل کر وہ پالیسیاں تشکیل دیں گے جو ان کی ضرورت ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا پاکستان بننے اور عمران خان کی جدوجہد میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے، یوتھ کونسل کا سلیکشن پراسس انتہائی شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، نوجوان کامیاب جوان کی ویب سائیٹ سے اپلائی کریں، 50 بہترین قابل نوجوانوں کو کونسل رکنیت کیلئے منتخب کیا جائیگا۔
 

Advertisement