پی ڈی ایم کی شناخت کرپشن زدہ ٹولے سے زیادہ کچھ نہیں: شہباز گل

پی ڈی ایم کی شناخت کرپشن زدہ ٹولے سے زیادہ کچھ نہیں: شہباز گل

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے ناکام جلسے آپ کے پِٹے ہوئے بیانیے کا مظہر ہیں، عوام کا حق مارنے والے عوامی مسائل کیا جانیں ؟ ڈھٹائی سے کورونا پھیلاؤ کا باعث بننے والے عوام کیلئے خطرہ ہیں۔

ادھر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کی حقیقی ترقی کے لئے 60 ارب روپے کے خصوصی پیکیج کی منظوری دے دی، گذشتہ ادوار میں شاہی خاندان کے اثاثوں میں تو خوب ترقی ہوئی مگر عوام کو ترقی و خوشحالی سے محروم رکھا گیا، بزدار حکومت اِنہی محرومیوں کو ختم کرنے کیلئے کمربستہ ہے۔