کراچی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف کی معیاری ٹریننگ سے ایوی ایشن سکیورٹی بہتر ہو گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز اور بیسک ایوی ایشن سکیورٹی کورس کی کراچی میں 48 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں بیسک ایوی ایشن سکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی شرکت کی۔ ڈی جی ایئر پورٹ سکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) نے استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئین اور قانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے: آرمی چیف
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اے ایس ایف میں خواتین کی شمولیت کو سراہا اور اے ایس ایف کے ٹرینیز کی تربیت اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ سکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) کی معیاری ٹریننگ سے ایوی ایشن سکیورٹی بہتر ہو گی۔
آیس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا جبکہ ڈی جی رینجر میجر جنرل عمر احمد نے اس موقع پر بریفنگ دی۔
آرمی چیف نے کراچی میں امن و استحکام کے لیے سندھ رینجرز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے سندھ رینجرز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔