دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کوختم نہیں کر سکتی: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کوختم نہیں کر سکتی: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قائداعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا کی کوئی قوت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی، پوری قوم قائد کا یوم پیدائش بھر پور جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج کے دن اس عہد کی تجدید کررہی ہے کہ قائد کی امید، جرات اور اعتماد کے پیغام پر عمل پیرا ہیں، قائد کے ایمان، اتحاد اور نظم کے زریں اصول ہمیشہ ہمارے بنیادی اصول رہیں گے۔