حکومت کا جون 2021ء تک نئی قومی بجلی پالیسی لانے کا فیصلہ، مسودہ تیار

حکومت کا جون 2021ء تک نئی قومی بجلی پالیسی لانے کا فیصلہ، مسودہ تیار

تفصیل کے مطابق حکومت نے نئی قومی بجلی پالیسی لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری لی جائے گی۔ اس سلسلے میں قومی بجلی پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔

مسودے میں بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ بروقت کرنے، سہ ماہی اور ماہانہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ میں تاخیر نہ کرنے سمیت 6 رہنما اصول تجویز کئے گئے ہیں۔ مسابقت، شفافیت اور استعداد کار رہنما اصولوں میں شامل ہیں۔

ماحولیاتی ذمہ داری اور مقامی تحقیق وترقی رہنما اصولوں میں شامل ہیں۔ پاور سیکٹر کیلئے مربوط انرجی پلان پالیسی ڈرافٹ کا حصہ ہے۔ مجوزہ پالیسی کے تحت بجلی کی پیداوار اور ترسیل پر توجہ دی جائے گی۔ پالیسی کے تحت مسابقت اور شفافیت کو فروغ دیا جائے گا۔