اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 50 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 511 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 75 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 42 ہزار 835، سندھ میں 2 لاکھ 21 ہزار 734، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار 229، بلوچستان میں 18 ہزار 300، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 874، اسلام آباد میں 38 ہزار 687 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 416 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 69 لاکھ 64 ہزار 337 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 509 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 50 ہزار 515 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 251 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 50 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 511 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 203، سندھ میں 3 ہزار 653، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 702، اسلام آباد میں 434، بلوچستان میں 186، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 232 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔