اسامہ ستی قتل کیس میں ملوث پانچ اہلکار پولیس سروس سے برطرف

اسامہ ستی قتل کیس میں ملوث پانچ اہلکار پولیس سروس سے برطرف

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کو مس کنڈکٹ اور قصوروار ثابت ہونے پر برطرف کیا گیا، اہلکاروں کی بر طرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ برطرف ہونے والوں میں سب انسپکٹر افتخار، کانسٹبل مصطفی، شکیل، مدثر اور سعید شامل ہیں۔