سانحہ مچھ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی کے 30 مقامات پر احتجاجی دھرنے

Published On 08 January,2021 03:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بھی سانحہ مچھ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی کے 30 مقامات پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں، دھرنوں کے باعث شہر کی مین شاہرایں بلاک ہیں۔ گھروں سے نکلنے والے شہری سڑکوں پر رل گئے۔

شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ، ایم اے جناح روڈ سمیت آئی آئی چندریگر روڈ سمیت دیگر پر ٹریفک معطل ہے۔ مرکزی دھرنا نمائش چورنگی پر جاری ہے جبکہ کورنگی، ناظم آباد، گلستان جوہر، سٹیل ٹاؤن، عائشہ منزل، سرجانی ٹاون، شاہ فیصل کالونی، ملیر، کورنگی انڈسٹریل ایریا سمیت تیس مقامات پر بھی چند مظاہرین نے سڑکیں بند کر رکھی ہیں۔ مظاہرین نے وزیراعظم سے کوئٹہ جا کر اظہار یکجہتی کرنے کا مطالبہ کیا۔

ٹریفک پولیس نے ائیرپورٹ اور اندرون سندھ جانے والے مسافروں کو لیاری ایکسپریس وے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 

Advertisement