وزیراعظم نے یقین دلایا بلیک میلنگ والے الفاظ پی ڈی ایم قیادت کیلئے تھے: آغا رضا

وزیراعظم نے یقین دلایا بلیک میلنگ والے الفاظ پی ڈی ایم قیادت کیلئے تھے: آغا رضا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا رضا کا کہنا تھا کہ شہدا کے لواحقین کو کل 25،25 لاکھ دیئے جائیں گے۔ حکومت نے فی شہید15لاکھ ادا کردیئے، وزیراعظم کی طرف سے مزید وعدہ کیا گیا ہے، ہمارے مطالبات پرباقاعدہ نوٹی فیکشن بھی جاری ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنا شہدا کے لواحقین کے مطالبے پردیا گیا تھا، دھرنا شہدا کے لواحقین کی آوازتھی،ہمارا کوئی ایجنڈا نہیں تھا۔ شہدا کے لواحقین مطمئن ہوئے تودھرنا ختم کردیا تھا، بلیک میلنگ کے لفظ پروزیراعظم سے احتجاج کیا، وزیراعظم نے کہا یہ بات آپ لوگوں کے لیے نہیں پی ڈی ایم لیڈروں کے لیے کہی تھی،آغا رضا

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے وہی باتیں کیں جوپچھلے چھ دن سے کررہے تھے، شہدا کے لواحقین نے بڑا مان کریہاں بلایا تھا۔