رواں سال امتحان کے بغیرکوئی بچہ پروموٹ نہیں کیا جائیگا: وزیر تعلیم پنجاب

رواں سال امتحان کے بغیرکوئی بچہ پروموٹ نہیں کیا جائیگا: وزیر تعلیم پنجاب

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ حکومت نے بچوں کی تعلیم کا نقصان کم کرنے کیلئے آن لائن کلاسز کا آغاز کیا، کورونا وبا کے سبب اسکولوں میں بچوں کی حاضری 50 فیصد کر دی گئی جبکہ اسکولز میں کورونا ایس او پیز پر سختی سےعملدرآمد کرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوروناکےآغازکےبعدبچوں کی فیس میں 20فیصدڈسکاؤنٹ دیا۔اس کے باوجود کوروناکی وجہ سےبہت سےبچے اسکول چھوڑنے پر مجبورہوئے،ان کوواپس لانےکیلئےوفاقی سطح پرمہم شروع کی جائیگی۔ کوروناکےباعث بچوں کی تعلیم کی کمی پوری کرنے کیلئےگرمیوں کی چھٹیوں کم ازکم کی جائیں گی۔