تازہ ترین
  • بریکنگ :- کراچی:ساڑھے 3 سال کےدوران قرضوں میں 80فیصداضافہ ہوا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- اگرہم اسی طرح رہےتو 500سال بعدبھی حالت نہیں بدلےگی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- ہمارےپاس جادوکی چھڑی نہیں کب تک کشکول لےکرپھریں گے؟وزیراعظم
  • بریکنگ :- شاندارمحلات سےقومیں نہیں بنتیں،وزیراعظم شہبازشریف
  • بریکنگ :- اگرہم خوشحال ہوں گے تولوگ سلام کریں گے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- اگرمانگ تانگ کرگزارہ کریں گےتولوگ کہیں گےبھکاری جارہاہے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- یورپی یونین سےجی ایس پی پلس کےحوالےسےبات چیت جاری ہے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- یورپی یونین پرتنقیدکی گئی تووہ ناراض ہوگئے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- وزیراعظم کاسولرٹیکنالوجی پر17 فیصد ٹیکس ختم کرنے کا اعلان
  • بریکنگ :- آپ نے اعلان کردیا توٹیکس ختم ہوگیا، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کاجواب
  • بریکنگ :- دنیا میں تیل کی قیمتیں بلندترین سطح پرہیں،وزیراعظم شہبازشریف
  • بریکنگ :- پاکستان سالانہ 20ارب ڈالرتیل وگیس پرخرچ کرنےکامتحمل نہیں ہوسکتا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- لاڈلی حکومت کومقتدرادارےنےمثالی سپورٹ دی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- ہمیں ایسی 30فیصدسپورٹ ملتی توملک راکٹ کی طرح اوپرجارہاہوتا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- ہمارے دور میں بجلی کے منصوبے لگائے گئے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- ہم نےسستے ترین بجلی کے منصوبے لگائے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- جب لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی تودوبارہ کیوں ہورہی ہے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- روپےکی قدرتیزی سے کم ہورہی ہے ،وزیراعظم
  • بریکنگ :- اربوں روپے خرچ کرکے چینی ایکسپورٹ کی گئی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- جب ایل این جی سستی تھی تو درآمد نہیں کی گئی ،وزیراعظم
  • بریکنگ :- اگرمل کرمحنت کریں گےتو 5سے 10سال میں ملکی تقدیربدل جائےگی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- کیاہماری تقدیرمیں لکھاہےکہ غریب اوربھکاری رہیں؟وزیراعظم
  • بریکنگ :- ساڑھے 3 سال میں معیشت کا بیڑہ غرق ہوا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- دن رات محنت کریں گے توملک ترقی کرےگا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- پاکستان آئی ٹی کی ایکسپورٹ 15ارب ڈالرکرسکتاہے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- تمام صوبوں میں آئی ٹی ٹاوربننےچاہئیں،وزیراعظم
  • بریکنگ :- کراچی میں پانی کےمسئلےکےحل کیلئےسعودی عرب نےایک ارب ڈالرسرمایہ کاری کاتحفہ دیا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- پاکستان نے ترقی کرنی ہےتوایکسپورٹ پرتوجہ دیناہوگی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- قومیں ایسےنہیں بنتیں کہ بینک سےقرضہ لیااورپھرمعاف کرالیا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جووقت کی قدرکرتی ہیں،وزیراعظم
  • بریکنگ :- گھریلوصارفین کی گیس بند نہیں کرسکتے ،وزیراعظم
  • بریکنگ :- سابق حکومت ساڑھے 3سال کیا کرتی رہی سولرانرجی پرتوجہ نہیں دی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- میثاق معیشت پرمیرامذاق اڑایا گیا،وزیراعظم شہبازشریف
  • بریکنگ :- امریکامیں کوئی بھی حکومت آئےان کی پالیسیاں نہیں بدلتیں،وزیراعظم
  • بریکنگ :- گرین انرجی پرتوجہ دینا ہوگی،وزیراعظم شہبازشریف
  • بریکنگ :- گرین انرجی سے ملک کو 20ارب ڈالرکی بچت ہوگی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- ہمیں سولراورونڈ انرجی پرتیزی سےآگےبڑھناہوگا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- گندم پہلےایکسپورٹ پھرامپورٹ کرتےہیں کیایہ سیاسی افراتفری کانتیجہ تھا؟وزیراعظم

پنجاب حکومت کا احسن اقدام، صوبے کے ہر شہری کو ہیلتھ کوریج فراہم کرنے کا فیصلہ

Published On 25 January,2021 06:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے ہر شہری کو ہیلتھ کوریج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کابینہ نے پنجاب کی 100 فیصد آبادی کو دسمبر 2021ء تک ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کیلئے یونیورسیل ہیلتھ کوریج پروگرام کی منظوری دے دی جبکہ یونیورسیل ہیلتھ کوریج پروگرام سے متعلقہ امور طے کرنے کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

کابینہ نے بھکر میں تھل یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دی۔ اجلاس میں متروکہ وقف املاک اور ڈسپلیسڈ پرسنز لاز (Repeal) ایکٹ1975ء میں ترامیم کی اصولی منظوری دی گئی۔

سٹینڈنگ کابینہ کمیٹی برائے قانونی امور ترامیم کا جائزہ لے کر حتمی رپورٹ دے گی۔ ان ترامیم سے سالہا سال سے اراضی کے کلیمز کے زیر التوا کیسوں کو نمٹانے میں مدد ملے گی۔

کابینہ نے اس ضمن میں حتمی ڈیڈ لائن کو جلد از جلد مشتہر کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی۔

اتھارٹی والٹن ائیرپورٹ اور گردونواح میں بزنس سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کام کرے گی اور ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کرے گی۔

کابینہ نے سیالکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی۔ اجلاس میں دی پنجاب آب پاک اتھارٹی (اپائمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس) رولز 2020ء کی اصولی منظوری دی گئی۔