لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹرانس جینڈر اداکارہ اور ماڈل رمل علی نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اداکارہ رمل علی کو انصاف ویلفیئر ونگ کی رکنیت دیدی گئی ہے۔
ٹرانس جینڈر ماڈل رمل علی کو ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی رکنیت بھی دیدی گئی ہے۔ انھیں دونوں اداروں میں صنفی تفریق کے لیے صدر کا معاون تعینات کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں میڈٰیا سے گفتگو میں رمل علی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بننا میرے لیے باعث فخر ہے، اپنی کمیونٹی کے افراد کی بہتری کے ہر فورم پر آواز اٹھوں گی۔