لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی کی شوبازیوں کا عوامی خدمت سے مقابلہ کیا جا رہا ہے، ماضی کے شعبدہ باز حکمرانوں کے دعوے محض دعوؤں اور فائلوں تک محدود رہے۔
معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، عوامی سہولت کے پیش نظر ایک ہی چھت تلے ریکارڈ درستگی، ڈومیسائل، فرد، انتقالات کا اجراء، اور ریونیو سے متعلق دیگر اہم سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی میں دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو مسائل کے حل کیلئے بار بار دفاتر کے چکر لگوائے جاتے، مگر بزدار حکومت اپنے شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔