لاہور: مکان کی چھت گر گئی، بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

Published On 06 February,2021 06:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کوٹ لکھپت میں مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ہاؤسنگ سوسائٹی میں مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 سالہ زین ، 30 سالہ نازیہ شامل 17 سالہ نیہا اور زوہی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے سے 5 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، فوری طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

اُدھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
 

Advertisement