گرفتار ساتھیوں کی رہائی کیلئے وکلا کی اسلام آباد کچہری سے ڈی چوک تک ریلی

Published On 13 February,2021 04:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گرفتار ساتھیوں کی رہائی کے لیے وکلا نے اسلام آباد کچہری سے ڈی چوک تک ریلی نکالی۔ مطالبات کی منظوری کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔

اسلام آباد بار کونسل کے زیراہتمام ریلی کا آغاز اسلام آباد کچہری سے ہوا۔۔۔راولپنڈی سے بھی وکلا نے شرکت کی۔۔ریلی جناح ایونیو سے ہوتی ہوئی ڈی چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔ وکلا نے اس موقع پر نعرے بازی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار وکلا کو رہا کرکے ایف آئی آر واپس لی جائے۔ گرائے گئے چیمبرز کی دوباہ تعمیر کی جائے۔ 48 گھنٹے میں مطالبات نہ مانے گئے تو ڈی چوک دوبارہ آکر آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔
 

Advertisement