اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کیخلاف درخواست دائر کر دی۔
درخواست پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری فرحت اللہ بابر نے سپریم کورٹ میں دائر کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس واپس بھجوا دے، سینیٹ انتخابات آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت ہوتے ہیں۔
پی پی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا بل پارلیمنٹ میں زیر التوا ہے، آئینی ترمیم کی ناکامی پر حکومت نے اپنا موقف تبدیل کیا، حکومتی ریفرنس سیاسی مقاصد کیلئے دائر کیا گیا۔