نون لیگ نے الیکشن کی بجائے ہمیشہ سلیکشن پر توجہ دی: فردوس عاشق اعوان

نون لیگ نے الیکشن کی بجائے ہمیشہ سلیکشن پر توجہ دی: فردوس عاشق اعوان

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آفس میں نون لیگ نےپینترےبدلے، وزیرآباد،نوشہرہ میں ن لیگ کوالیکشن صاف شفاف دکھائی دیا، ڈسکہ میں ہارنےپرنون لیگ کوالیکشن دھاندلی زدہ لگا۔ جرائم پیشہ افرادکی پشت پناہی کےباوجودنون لیگ کوڈسکہ میں شکست ہوئی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مریم نوازنےڈسکہ میں جیت کاٹویٹ کیا،دھاندلی کاذکرتک نہیں کیا، ڈسکہ شہرسےگدی نشینی اورجانشینی کی سیاست کاجنازہ نکل گیا۔ان کےاندرظرف ،جرات ہےنہ اخلاقی ہمت، ڈسکہ الیکشن پرنون لیگ کی امیدوں پرپانی پھرگیا۔