اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اعلان کیا ہے کہ عبدالحفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان ہونے والے الیکشن کو چیلنج کیا جائے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ غیر حتمی طور پر 7 ووٹ رجیکٹ ہوئےم پانچ ووٹو کا فرق ہے، ابھی اس نتیجہ کو چیلنج کریں گے۔
غیر حتمی طور پر 7 ووٹ رجیکٹ ہوئے ہیں۔ پانچ ووٹ کا فرق ہے۔ ابھی اس نتیجہ کو چیلنج کریں گے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 3, 2021
Just an initial response
انہوں نے لکھا کہ تحریک انصاف کی فوزیہ ارشد 13 ووٹوں سے جیت گئی ہیں۔ ایک ہی بیلٹ پیپر پر لوگوں نے پیسے سے ووٹ بیچا، خان سچا ثابت ہوا۔
Pti کی فوزیہ ارشد 13 ووٹوں سے جیت گئی۔ایک ہی بیلٹ پیپر پر لوگوں نے پیسے سے ووٹ بیچا۔ خان سچا ثابت ہوا۔ ایک بار پھر الیکشن میں ووٹ فروخت ہوا-وڈیو کے آنے کے بعد یہ کلئیر ہو گیا تھا کہ گیلانی ٹبر ووٹ خرید رہا تھا۔ اگلی باری الیکشن کی بجائے ضمیروں کی نیلامی کروا لیا کریں۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 3, 2021
ان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر الیکشن میں ووٹ فروخت ہوا۔ ویڈیو کے آنے کے بعد یہ کلئیر ہو گیا تھا کہ ‘’گیلانی ٹبر’’ ووٹ خرید رہا تھا۔ اگلی باری الیکشن کی بجائے ضمیروں کی نیلامی کروا لیا کریں۔