وزیرِاعظم نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا: سپیکر نے صدر کو باضابطہ آگاہ کر دیا

وزیرِاعظم نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا: سپیکر نے صدر کو باضابطہ آگاہ کر دیا

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام خط میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔

سپیکر کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کو قومی اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل ہے، وزیرِ اعظم کو 178 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ سپیکر کے خط کے مطابق وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 7 کے تحت حاصل کیا ہے۔