کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم لندن کی کہکشاں حیدر کا کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نیٹ ورک چلانے کا انکشاف ہوا، امریکا میں مقیم خاتون متحدہ بانی کے حکم پر ٹارگٹ کلنگ کراتی رہی۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے رینجرز حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سے کہکشاں نامی خاتون ایک ٹیم کراچی میں چلا رہی تھی، کہکشاں نامی خاتون کی کال ریکارڈنگ بھی سامنے آئی، ریکارڈنگ میں خاتون ٹارگٹ کلر سے ٹارگٹ کے حوالے سے بات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017 میں رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کی ٹارگٹ کلرز کی ٹیم پکڑی تھی، ٹیم جب جیل گئی تو ان کی معلومات پر انٹیلجنس آپریشن کیا جاتا رہا، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے ایک مشترکہ آپریشن کیا۔
ریجنرز حکام نے کہا کہ را کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے کئی منصوبے بنائے گئے، گرفتار تین ملزموں نے اعتراف جرم کرلیا، جنہیں گرفتار کیا تھا ان کو عمر قید کی سزا مل چکی، بیرون ملک بیٹھ کر ملک میں افراتفری پھیلائی جا رہی ہے۔