جعلی اکاؤنٹس کیس: احتساب عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ کو 31 مار چ کو طلب کرلیا

Published On 09 March,2021 02:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس سکینڈل میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو 31 مارچ کے لیے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس پر نیب نے اعتراضات دور کر دیئے، جس کے بعد عدالت نے مراد علی شاہ کو 31 مارچ کے لئے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا، تمام شریک ملزمان بھی طلب کر لیے گئے۔

وزیراعلی سندھ کو نوری آباد پلانٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں طلب کیا گیا جبکہ مراد علی شاہ کیخلاف نیب راولپنڈی نے 66 والیوم پر مشتمل ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا ہے جس میں مراد علی شاہ کیخلاف گواہان کے بیانات اور شواہد بھی ریکارڈ کا حصہ بنائے گئے ہیں، نیب کی جانب سے ریفرنس میں مراد علی شاہ، خورشید انور جمالی سمیت 17 ملزمان نامزد ہیں۔