اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی تھرٹین میں نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ ایک اہلکار کو شہید جبکہ دو کو زخمی کردیا۔
اس سے قبل راولپنڈی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر گولیاں چلا کر ایس ایچ او تھانہ ریس کورس عمران عباس کو شہید کر دیا تھا۔ حملہ کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حالیہ واقعہ اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی 13 میں پیش آیا۔ موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
فائرنگ سے ایک سب انسپکٹر جمیل جبکہ، ہیڈ کانسٹیبل قاسم اور کانسٹیبل قیصر زخمی ہوئے۔ تاہم ہیڈ کانسٹیبل قاسم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
امدادی ٹیموں نے ایمبیولینس کے ذریعے زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔