سینیٹ کے 48 ارکان نے 6 سال کیلئے رکنیت کا حلف اٹھا لیا

Published On 12 March,2021 10:29 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ کے نومنتخب 48 ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ مظفر حسین شاہ نے نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی اور پاکستان تحریک انصاف کی فوزیہ ارشد نے حلف اٹھایا۔

 حلف اٹھانے والوں میں پنجاب سے مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا، پی ٹی آئی کے سیف اللہ نیازی، عون عباس، اعجاز چودھری، سید علی ظفر، زرقا سہروردی تیمور، مسلم لیگ (ن) کے افنان اللہ خان، ساجد میر، عرفان الحق صدیقی، اعظم نذیر تارڑ اور سعدیہ عباسی شامل تھے۔

سندھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا، شیری رحمن، تاج حیدر، شہادت اعوان، جام مہتاب حسین ڈاہر، فاروق حامد نائیک، پلوشہ محمد زئی خان، پی ٹی آئی کے محمد فیصل واوڈا، سیف اللہ ابڑو، ایم کیو ایم پاکستان کے سید فیصل علی سبزواری اور خالدہ اطیب نے حلف اٹھایا۔

خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے محسن عزیز، سید شبلی فراز، لیاقت خان ترکئی، فیصل سلیم رحمن، ذیشان خانزادہ، دوست محمد خان، محمد ہمایوں مہمند، ثانیہ نشتر، فلک ناز، گردیپ سنگھ، عوامی نیشنل پارٹی کے ہدایت اللہ خان اور جے یو آئی (ف) کے عطا الرحمن حلف اٹھانے والوں میں شامل تھے۔

بلوچستان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے پرنس احمد عمر احمد زئی، منظور احمد، سرفراز احمد بگٹی، سعید احمد ہاشمی، ثمینہ ممتاز، دنیش کمار، بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد قاسم، اے این پی کے عمر فاروق، جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری، کامران مرتضیٰ، آزاد امیدوار محمد عبدالقادر اور نسیمہ احسان حلف اٹھانے والوں میں شامل تھیں۔ یہ اراکین 6 سال کے لئے سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

سبکدوش ہونے والے اراکین میں راجہ ظفر الحق، سراج الحق، رحمن ملک، آغا شاہ زیب درانی، عائشہ رضا فاروق، اورنگزیب خان، جان کینتھ ولیم، چودھری تنویر، ڈاکٹر اسد اشرف، اشوک کمار، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، غوث محمد خان نیازی، گیان چند، گل بشرا، حاجی محمد خان آفریدی، اسلام الدین شیخ، خوش بخت شجاعت شامل ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم، میاں محمد عتیق شیخ، میر کبیر، یوسف بادینی، محمد علی خان سیف، محمد جاوید عباسی، خالد بزنجو، محمد عثمان خان کاکڑ، نجمہ حمید، نعمان وزیر، نصرت شاہین، پرویز رشید، راحیلہ مگسی، سجاد حسین طوری، ثمینہ سعید، سردار یعقوب خان ناصر، سسی پلیجو، تاج آفریدی اور سلیم ضیا بھی سبکدوش ہوگئے۔

 

Advertisement