اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کی جانب سے اختیار کی گئی ماحولیاتی پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ کورونا وبا کے دوران پاکستان کے سرسبز پاکستان پروگرام کو عالمی ادارے سراہ رہے ہیں اور ماحولیاتی ایکشن پلان کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔
Globally PTI s environment policies are being recognised esp our green recovery programme from the Covid 19 pandemic and our Climate action plan. pic.twitter.com/cHuCzCj2yQ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 14, 2021
انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان کی ماحولیاتی بہتری کیلئے کی گئی کوششوں سے متعلق ورلڈ اکنامک فورم کی بنائی گئی ویڈیو بھی شیئر کی۔