اسلام آباد: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون، 660 دکانیں بند، مارکیز سیل

Published On 21 March,2021 10:29 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون کا آغاز، خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک لاکھ سے زائد کا جرمانہ کیا گیا، مارکیز سیل، 660 دکانیں بند کروا دی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ریسٹورینٹس کو سیل کیا گیا۔ 660 دکانوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بند کرا دیا گیا۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو مارکیز کو سیل کیا گیا۔

این سی او سی کی ہدایات پر عمل کو یقینی بنانے کے لیے 52 سکولوں کا معائنہ کیا گیا۔ اسلام آباد انتظامیہ نے 28 مساجد کا بھی معائنہ کیا۔اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایک لاکھ سے زائد کا جرمانہ کیا گیا۔
 

Advertisement