لاہور: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، 26 دکانیں، سٹورز اور ریسٹورنٹس سربمہر

Published On 05 April,2021 12:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تحصیل ماڈل ٹاؤن اور سٹی میں کارروائیوں کے دوران 26 دکانیں، سٹورز اور ریسٹورنٹس سربمہر کر دیئے،، ایک میرج ہال کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب نے مین مارکیٹ میں رضوان تکہ اینڈ برگر کی تینوں برانچوں کو بند کروا دیا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے صابری موبائل سنٹر، سکیور موبائل سنٹر، منیب موبائل، ہجویری موبائل، احمد موبائل، طلحہ کولڈ کارنر، ملک کولڈ کارنر، لالہ پان شاپ، ، یونائیٹڈ سیلون، راوی فرنیچر، عفان گارمنٹس، کامران گارمنٹس اور رائل میرج ہال کو سربمہر کروا دیا جبکہ ناصر میرج ہال کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا۔


 

Advertisement