‘’کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام’’ کو ملک کے دیگر حصوں تک توسیع دی جائیگی: ثانیہ نشتر

Published On 05 April,2021 09:27 pm

اسلام آباد: غربت کے خاتمے کیلئے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ’’احساس کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ پروگرام کو رواں سال مختلف مراحل میں ملک کے دیگر حصوں تک توسیع دی جائے گی۔

انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی مرحلے میں اس وقت دوٹرک جڑواں شہروں میں غریب اور محنت کش طبقے کی خدمت کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر رمضان المبارک سے پہلے دیگر تین شہروں میں بھی یہ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور،فیصل آباد اور پشاور میں احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے تحت موبائل ٹرک محنت کشوں کے علاقوں اور ہسپتالوں کا دورہ کر کے وہاں تیار کھانا تقسیم کرینگے۔

 

Advertisement