اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے چینی پر سٹے بازوں کے خلاف قانون تیار کر لیا۔ سٹے بازوں کے لیے 1958ء کے قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چینی پر سٹے بازوں کے خلاف قانون تیار کر لیا گیا ہے۔ سٹے بازوں کے لیے 1958ء کے قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔ نئے سٹاک پر چینی کی قیمت نیچے آ جائے گی۔گنے کی پیداوار سے چینی کی فروخت تک اس کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسی ہفتے میں ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ کا دائرہ کار وزیراعظم وسیع کر رہے ہیں۔ عمران خان کسی سے کوئی ڈیل نہیں کریں گے نہ این آر او دیں گے۔
پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی کہ عام آدمی پر فوکس کریں۔ وزیراعظم نے اثاثے یا جائیدادیں نہیں بنانی۔ مہنگائی میں کمی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آنے والے دنوں مہنگائی میں کمی ہو گی۔ سٹے بازوں کے لیے کوئی قانون نہیں تھا۔