لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ لگتا ہے منصوبے کے تحت چیزیں لیک کی جاتی ہیں لیکن پوری طرح مقابلہ کریں گے۔ مقابلہ کرناہےتوعدالتوں میں آئیں، اوچھےہتھکنڈےاستعمال نہ کیےجائیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ انکے تینوں مقدمات میں چینی کی قیمت بڑھنے کا کوئی تعلق نہیں، 6 سے 10 سال پہلے کی کمپنی کےفیصلوں کو چیلنج کیا جارہا ہے اور ان فیصلوں کو چیلنج کرنا ایف آئی اے کا کام نہیں ہے لیکن جان بوجھ کر ایف آئی اے کو کیس دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا ٹرائل کرکے شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے اور منی لانڈرنگ کا ایک لفظ ڈال کر اس کوکریمنل کیس بنادیا گیا ہے۔ میرابیٹابےگناہی ثابت کرنےبیرون ملک سےآیا، عدالت پیش ہوکرخودکوقانون کےسامنےپیش کیا۔ ہم عدالت میں پیش ہوگئے ہیں اور پوری طرح مقابلہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین اور علی ترین کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سوال ہے کہ میری شوگر ملزکو اس طرح کیوں اچھالا جارہا ہے؟ کیا باقی 80 شوگرملز میں کوئی ایشو نہیں ہے؟ لگتا ہے کہ منصوبے کےتحت چیزیں لیک کی جاتی ہیں، دو دن بعد کچھ ہونا ہوتا ہے تو اسے لیک کرکے میڈیا کو دےدیا جاتا ہے۔