جہانگیر ترین کیخلاف کیس قانون کے مطابق چلے گا، کوئی پسندیدہ نہیں: شہزاد اکبر

Published On 01 April,2021 11:42 am

لاہور: (دنیا نیوز) شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کیخلاف کیس قانون کے مطابق چلے گا، کوئی پسندیدہ نہیں، منی لانڈرر، سٹہ مافیا چینی مہنگی کرنے میں ملوث ہیں، عوام کو سٹے بازوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

معاون خصوصی شہزاد اکبر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چینی سکینڈل پر تحقیقات تیزی سے جاری ہیں، چینی کی قیمتیں گزشتہ ادوار میں بھی بڑھی ہیں، وزیراعظم نے چینی سے متعلق تحقیقات کا فیصلہ کیا، ایف آئی اے نے کچھ دن پہلے سٹہ مافیا کیخلاف کام شروع کیا، سٹہ مافیا کا کام مصنوعی طور پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہے، پنجاب میں 10، 8 بڑے پلیئر چینی کی قیمت طے کرتے ہیں، سٹہ مافیا چینی کی بوریوں پر نہیں واٹس ایپ پر کام کرتا ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ سٹہ مافیا سے متعلق لاکھوں کی تعداد میں دستاویزات ملی ہیں، سٹے بازوں نے پہلے سے طے کیا تھا کہ اپریل میں چینی کا ریٹ کیا ہوگا، قیمتوں پر صرف شوگر ملز نہیں مارکیٹ فورسز بھی اثرانداز ہوتی ہیں، بہانے کیے جاتے ہیں کہ ایکس مل پرائس طے کرنا مشکل ہے، اطلاعات تھیں چینی کی قیمتوں میں مصنوعی طور پر اضافہ ہوگا۔
 

Advertisement