کراچی: چینی کے نرخوں میں اضافے اور سٹہ مافیا کے 3 کارندے گرفتار

Published On 28 March,2021 12:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے چینی کے نرخوں میں اضافے اور سٹہ مافیا کے 3 کارندے گرفتار کر لئے۔ ملزمان شوگر مارکیٹ میں غیر قانونی سٹہ میں ملوث پائے گئے. ملزمان سوشل میڈیا پر جعلی بینک اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے شوگر کا ریٹ بڑھانے میں ملوث ہیں۔

کراچی میں ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل کی کامیاب کارروائی، چینی کے نرخوں میں اضافے اور سٹہ مافیا کے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا. ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افراد میں دال داس، سنتوش کمار اور راج کمار شامل ہیں۔ ملزمان شوگر مارکیٹ میں غیر قانونی سٹہ میں ملوث پائے گئے ہیں.ملزمان سوشل میڈیا پر جعلی بینک اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے شوگر کا ریٹ بڑھانے میں ملوث ہیں۔ گرفتار افراد کی کارروائیاں اوپن مارکیٹ میں شوگر کے نرخوں میں غیر مناسب اضافے کا سبب بن رہی تھیں۔

حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سی بی سی کراچی نے انٹی منی لانڈرنگ ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان کو آج عدالت میں ایف آئی اے تحویل ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا۔
 

Advertisement