لاہور: چینی کا 3 روز کا سٹاک رہ گیا، بحران پیدا ہونے کا خدشہ

لاہور: چینی کا 3 روز کا سٹاک رہ گیا، بحران پیدا ہونے کا خدشہ

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی کارروائیوں کے بعد پرچون مارکیٹ میں بھی چینی کی غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے لگی، شوگر ڈیلرز کے خلاف کارروائی سے مارکیٹ میں دباؤ بڑھ گیا۔ مارکیٹ میں چینی کا 3 روز کا سٹاک رہ گیا۔ پرچون میں چینی کے نرخ 100 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے۔

بابر سنٹر کی بندش سے ہول سیل اور پرچون مارکیٹس میں36 لاکھ کلو چینی کا شارٹ فال ہے۔ لاہور کو یومیہ چینی کے 50 کلو والے 24ہزار تھیلے درکار ہیں، شہر میں چینی کی یومیہ کھپت 12لاکھ کلو گرام ہے

صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن حافظ محمد عارف کہتے ہیں کہ حکومت کو مارکیٹ میں چینی کی فراہمی بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں ورنہ بحران پیدا ہو سکتا ہے

شوگر ملز سے چینی کی لوڈنگ نہ ہونے سے مارکیٹ میں ڈیمانڈ اینڈ سپلائی متاثر ہورہی ہے، جس سے چینی کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے