اسلام آباد: (دنیا نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود اچکزئی نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کرکے خیریت دریافت کی اورعید کے بعد ملکی گیر احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود اچکزئی نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت میں دریافت کی۔ دونوں رہنمائوں کا ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں رہنماؤں نے عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کیا ہے۔
محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد عمران خان کو ہٹانا نہیں نظام کی تبدیلی ہے۔
دوسری جانب جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے اور انہوں نے محدود پیمانے پر جماعتی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔