لاہور: (دنیا نیوز) رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فواد چودھری مقدمہ درج کرائیں اور مدعی خود بنیں، ہم نے پہلے بھی جرات سے مقدمات کا سامنا کیا۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما راناثنااللہ نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کو چاہیے اپنے لیڈر کے بیانات کا جائزہ لیں، ان کے لیڈر پولیس افسران کا نام لے لیکر کہتے رہے کہ انہیں پھانسی دیں گے، حکومت کو خود یاد نہیں رہتا کہ انہوں نے کب کیا کہا، اپوزیشن کیخلاف بے بنیاد مقدمات درج کرانا حکومت کا مقصد ہے، فواد چودھری شروعات کریں، انہیں شواہد کیساتھ عدالتوں میں لیکر جائیں گے۔
قبل ازیں رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت بوکھلا چکی، ان کا احتساب کا منترہ بری طرح پِٹ چکا ہے، سلیکٹڈ ٹولے نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا رویہ ذمے دارانہ ہے، ہمیں پیپلزپارٹی کا احترام ہے، پیپلزپارٹی کل کسی ایک موقف پر ہمارے ساتھ تھی آج اختلاف ہوگیا، ہوسکتا ہے کل پھر پیپلزپارٹی سے ہمارا کسی بات پر اتفاق ہو۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جس ملک کا وزیرخزانہ 6، 6 مہینے کیلئے لگایا جائے وہ ملک کیا ترقی کرے گا۔