لاہور: (دنیا نیوز) ترین گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات کے معاملے پر عمران خان نے گورنر پنجاب چودھری سرور کو بھی وزیراعظم ہاؤس بلا لیا۔
چودھری سرور بھی وزیراعظم کی ترین گروپ سے ملاقات میں شریک ہوں گے۔ گورنر پنجاب ترین گروپ کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرا چکے ہیں۔ چودھری سرور مفاہمت کار کا کردار ادا کریں گے۔ ترین گروپ کے تحفظات کے معاملے پر گورنر پنجاب کو اہم ٹاسک ملنے کا امکان ہے۔ ترین گروپ کے اراکین اسمبلی گورنر پنجاب سے پہلے ہی ملاقات کر چکے ہیں۔