بسیمہ خضدار شاہراہ پر 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

Published On 27 April,2021 05:43 pm

اسلام آباد: ( دنیا نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی بلوچستان میں سی پیک کے تحت سڑکوں پر توجہ مرکوز ہے، بسیمہ خضدار شاہراہ پر 60 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہوشاب آوارن روڈ پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ان شاہراہوں سے شمال سے گوادر تک رسائی آسان ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پسماندہ علاقوں بالخصوص جنوبی بلوچستان کی ترقی کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔ بلوچستان میں مکمل ہونے والی شاہراہوں میں کوئٹہ سے ہوشاب روڈ (N-85) 449 کلومیٹر طویل، مکمل ہوچکا ہے اور ٹریفک کے لئے کھلا ہے۔اسی طرح سوراب کوئٹہ (N-25) 325 کلومیٹر بھی مکمل ہو چکا ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گوادر ہوشاب (M-8) 193 کلومیٹر بھی آپریشنل ہے،رتو ڈیرو۔ خضدار (M-8) 250 کلومیٹر لمبی سڑک بھی آپریشنل ہے۔ ان سڑکوں کی تعمیر سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں ہیں۔اور بلوچستان کے لوگوں جدید سفری سہولیات بھی میسر ہو ئی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہےکہ ہوشاب آوارن روڈ پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے،ان شاہراہوں سے شمال سے گوادر تک رسائی آسان ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پسماندہ علاقوں بالخصوص جنوبی بلوچستان کی ترقی کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔
 

 

Advertisement