ایون فیلڈ ریفرنس: نیب کی نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا

Published On 28 April,2021 12:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں میں نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کر دی۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ نیب حکام تاخیر سے عدالت میں پیش ہوئے، جس پر جسٹس عامر فاروق نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا نیب کو بھی کورونا ہوگیا ؟۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں اشتہاری ہوچکے، عدالتی معاونت کون کرے ؟ نیب اور نوازشریف کے وکیل عدالت کی معاونت کریں کہ نمائندہ کسے مقرر کیا جائے، کیا خواجہ حارث کو نمائندہ مقرر کیا جا سکتا ہے؟۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کورونا کی وجہ سے صورتحال خراب ہے، عدالت میں زیادہ بھیڑ نہ کریں، کورونا کے باعث مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر درخواست دے دیں انہیں حاضری سے استثنی دے دیںگے۔ عدالت نے کیس کی سماعت ایک ماہ تک کیلئے ملتوی کر دی۔
 

Advertisement