پاکستان افغان امن عمل کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا، آرمی چیف

پاکستان افغان امن عمل کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے امن کے لیے پاکستانی کوششوں کو تسلیم کیا اور خطے میں استحکام کے لیے بھی پاکستان کے اقدامات کو سراہالائیڈ آسٹن نے باہمی تعاون اور تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل، فوجوں کے انخلا پر بھی بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبہ جات میں تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات کی۔