اسلام آباد: (دنیا نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نون لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ یہ کہنا کہ اصلاحات کا عمل پارلیمان کی بجائے الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ظاہر کرتا ہے کہ انھیں نظام کی سمجھ ہے نہ ہی اصلاحات سے کوئی دلچسپی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سازش سے برسراقتدار آنیولی جماعت کیوں اصلاحات کی بات کرے گی۔
نون لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائ افسوس ناک ہے، یہ کہنا کہ اصلاحات کا عمل پارلیمان کی بجائے الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ظاہر کرتا ہے کہ انھیں نظام کی سمجھ ہے نہ ہی اصلاحات سے کوئ دلچسپی، ہمیشہ سازش سے برسراقتدار آنیولی جماعت کیوں اصلاحات کی بات کرے گی؟
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 2, 2021
قبل ازیں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا تھا کہ انتخابی اصلاحات تمام فریقین کی مشاورت اور اتفاق رائے سے ممکن ہوتی ہیں، ایک فردکی خواہش یا حکم پر ایسے اہم قومی کام سرانجام نہیں پاتے۔ انہوں نے الیکڑونک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز بھی مسترد کردی تھی۔