تازہ ترین
  • بریکنگ :- اسلام آباد:قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی
  • بریکنگ :- ریگولرانکم سرٹیفکیٹس پرشرح منافع9.36سے 9.24کردی گئی،نوٹیفکیشن
  • بریکنگ :- اسپیشل سیونگزسرٹیفکیٹس پرشرح منافع 8.87سے 8.75کردی گئی
  • بریکنگ :- 6ماہ کےشارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس پرشرح منافع7.30سے 7.20کردی گئی
  • بریکنگ :- 3ماہ کےشارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس پرشرح منافع 6.92سے 7.04کردی گئی
  • بریکنگ :- ڈیفنس سیونگزسرٹیفکیٹس پرشرح منافع برقراررہےگی،نوٹیفکیشن
  • بریکنگ :- بہبود،شہداء اورپنشنرزسرٹیفکیٹس پرشرح منافع برقراررہےگی،نوٹیفکیشن
  • بریکنگ :- اسلام آباد:سیونگزاکاؤنٹ پرشرح منافع برقراررہےگی،نوٹیفکیشن
  • بریکنگ :- ایک سال کےشارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس پرشرح منافع برقراررہےگی،نوٹیفکیشن
  • بریکنگ :- شرح منافع میں تبدیلی کااطلاق 7مئی سےہوگا،نوٹیفکیشن
  • بریکنگ :- وزارت خزانہ نےشرح منافع میں ردوبدل کانوٹیفکیشن جاری کردیا

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد، لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

Published On 04 May,2021 09:21 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے ملک کے مختلف شہروں میں موسم بدلنے کی نوید سنا دی۔ آج لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی میں بھی باش کی پیشگوئی ہے۔ شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔